"میرا خاندان میرے لیے بہت اہم ہے۔ لیکن میں اس بات کا فیصلہ خود ہی کرنا چاہتی ہوں کہ میں کس کے ساتھ زندگی گزاروں گی اور کس سے محبت کروں گی۔

"غیرت”، روایت یا مذہب کے نام پر دھمکی، قابو میں رکھنا، جبر اور تشدد۔ کیا آپ متاثر ہیں؟ کیا آپ کسی ایسے دوست/ایسی سہیلی یا رشتہ دار کے تعلق سے فکر مند ہیں؟ آپ کو 2RegionenNetzwerk میں مدد ملے گی۔ ہم مشاورتی مراکز کی ایک ایسی انجمن ہے جو پورے ہیسہ (Hesse) میں اور آپ کے قریب موجود ہیں۔ آپ اپنی صورت حال کے سلسلے میں ہمارے ساتھ – رازدارانہ، مفت اور اگر آپ چاہیں تو گم نامی کے ساتھ بات کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لیے ایک ایسا حل تلاش کریں گے جو آپ کے لیے کار گر ہوگا اور ہم آپ سلسلے میں آپ کے ساتھ رہیں گے۔

مشورہ اور مدد

ہم ایسے لوگوں کے لیے مفت اور اگر آپ چاہیں تو گم نامی والی مشاورت فراہم کریں گے، جنہیں تشدد کا سامنا ہے۔ توجہ ہمیشہ ان کی سلامتی، ان کی خواہشات اور ضروریات پر مرکوز ہوگی۔ یہاں آپ اس بات کا پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

مدد تلاش کرنا

کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے یا آپ مشورہ چاہتے ہیں؟ ہم بذریعہ فون، بذریعہ ای میل یا بالمشافہ طو پر آپ کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔ یہاں آپ اپنے علاقے میں موجود مشاورتی مرکز کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

ہمارے اراکین:

Frauennotruf Marburg
Mäander Logo
Mädchenhaus Kassel
FIM Logo
Vaia Logo
Zora Logo
SheRoes Logo Neu
pro familia Logo
Solwodi Logo

جبر اور تشدد کے بغیر زندگی کے لیے۔