تشدد کا سامنا کرنے والے بعض لوگ مرتکب شخص کے خلاف رپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تا کہ تشدد ختم ہو جائے اور اسے سزا ملے۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کا تعاون کریں گے۔ ہم آپ کے ساتھ مختلف دستیاب اختیارات پر بات چیت کریں گے۔ یقیناً، آپ کو فوری طور پر فیصلہ نہیں کرنا ہوگا۔ ہم اس صورت میں بھی آپ کی مدد کریں گے، جب آپ کو یقینی طور پر یہ بات معلوم نہ ہو کہ آپ قطعی طور پر کیا چاہتے ہیں یا آپ کو وقت اور مزید بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصلہ آپ پر ہو گا، آپ کی مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہوگا۔
متاثر ہونے والے بعض لوگ صرف ایک بار ہم سے رابطہ کرتے ہیں، دیگر لوگ ایک طویل مدت تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ ہم اس وقت تک آپ کے ساتھ رہیں گے، جب تک کہ آپ کو ہماری مدد کی مزید ضرورت نہ ہو۔