"میرا خاندان میرے لیے بہت اہم ہے۔ لیکن میں اس بات کا فیصلہ خود ہی کرنا چاہتی ہوں کہ میں کس کے ساتھ زندگی گزاروں گی اور کس سے محبت کروں گی۔”
"غیرت”، روایت یا مذہب کے نام پر دھمکی، قابو میں رکھنا، جبر اور تشدد۔ کیا آپ متاثر ہیں؟ کیا آپ کسی ایسے دوست/ایسی سہیلی یا رشتہ دار کے تعلق سے فکر مند ہیں؟ آپ کو 2RegionenNetzwerk میں مدد ملے گی۔ ہم مشاورتی مراکز کی ایک ایسی انجمن ہے جو پورے ہیسہ (Hesse) میں اور آپ کے قریب موجود ہیں۔ آپ اپنی صورت حال کے سلسلے میں ہمارے ساتھ – رازدارانہ، مفت اور اگر آپ چاہیں تو گم نامی کے ساتھ بات کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لیے ایک ایسا حل تلاش کریں گے جو آپ کے لیے کار گر ہوگا اور ہم آپ سلسلے میں آپ کے ساتھ رہیں گے۔